کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ کے معاملے پر رینجرز وکیل اور پراسکیوٹر جنرل میں‌اختلاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 16:42

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ کے معاملے پر رینجرز وکیل اور پراسکیوٹر جنرل میں‌اختلاف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ کے معاملے پر۔رینجرز وکیل اور پراسیکیوٹر جنرل میں اختلاف ہوا، تفصیلات کے مطابق رینجرز کا کہنا تھا کہ مقدمہ ہماری مدعیت میں ہے لہٰذا چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نے ریمانڈ کو 14 سے 04 کر دیا . رینجرز وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کے تفتیشی افسر نے ریمانڈ کی استدعا میں تبدیلی کرتے ہوئے ریمانڈ کو چودہ سے چار کر دیا رینجرز وکلا نے موقف دیا گیا کہ تفتیشی افسر کو کہا گیا گیا تھا کہ اگر ریمانڈ کی مدت کو چار دن نہ کیا گیا تو معطل کر دیاجائے گا. دوسری جانب 04 روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کو تھانہ گلبرگ میں منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں