عالمی ہفتہ برائے معذورین، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، سوئس کونسل جنرل کی ڈس ایبلیٹی ایکسپو 2015 میں شرکت
جمعرات 26 نومبر 2015 19:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے ذہنی معذورین (کے وی ٹی سی) نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈس ایبلیٹی ایکسپو کا انعقاد کیا ۔ یہ نمائش عالمی ہفتہ برائے معذورین کا آغاز ہے جو 3 دسمبر 2015ء کو منایا جائے گا۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈس ایبلیٹی ایکسپو کے موقع پر سوئس کونسل جنرل ایمل وائز، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور سینیٹر حسیب خان نے بھی دورہ کیا اور مختلف اسٹالوں پر اسپیشل طلبہ کے فن پاروں اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
کے وی ٹی سی کے تحت مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور طلبہ کو تربیت فراہم کی جاتی ہے جن میں پیشہ ورانہ تھراپی، اعتماد سازی، بنیادی تعلیم کی فراہمی، مختلف ہنر سکھانے اور ان کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
سینٹر کے 500 سے زائد طلبہ و طالبات شہر کے مختلف کاروباری اداروں میں اپنی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں اور باعزت روزگار کے ذریعے ایک عام فرد کی طرح روزی کمارہے ہیں۔
کے وی ٹی سی کا مقصد ان خصوصی افراد کو تربیت کی فراہمی کے ذریعے معاشرے کا قابل فخر حصہ بنانا ہے۔1991ء سے ادارہ طلبہ و طالبات کو مختلف ہنر اور مہارتیں سکھا رہا ہے اور انہیں معاشرے کا اہم فرد بنانے میں مدد کررہا ہے ۔ خصوصی طلبہ و طالبات کی مہارتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرام اور نصاب تشکیل دیا جاتا ہے۔ ڈس ایبلیٹی ایکسپو کا مقصد بھی یہی تھا۔ ادارہ پاکستان میں معذورین کی حالت بہتر بنانے، ان کے خاندانوں کی معاونت اور ایسے افراد کی ہنر و صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ معذورین کے شو میں ان خصوصی افراد کو ایسا ماحول فراہم کیا گیا جہاں وہ عام لوگوں کے ساتھ گھل مل کر آزادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں ۔ اس موقع پر ان خصوصی افراد کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بھی اجاگر کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کو ترتیب دیا گیا تھا۔ ان میں ٹیلنٹ شو، اسپورٹس، آرٹس، تائی کونڈو وغیرہ کے ساتھ میوزیکل پروگرام اور دیگر اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر نے کہا کہ خصوصی بچے ہنر اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں اور یہ بات انہوں نے مختلف اداروں میں ملازمت کے دوران بھی ثابت کی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو