ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور روف صدیقی کی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 21:27

ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور روف صدیقی کی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کا امکان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور روف صدیقی کی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور روف صدیقی کی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ بیرون ملک موجود ایم کیو ایم کے رہنماوں سلیم شہزاد اور انیس قائمخانی کی اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ان رہنماوں کو ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات کرنے کے بعد گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وسیم اختر، روف صدیقی، انیس قائمخانی اور سلیم شہزاد کے کہنے پر انہوں نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرموں کا اپنے نجی ہسپتال میں نہ صرف علاج کیا تھا بلکہ انہیں پناہ بھی دی تھی۔ اس تمام صورتحال میں عوامی ردعمل سے نمٹنے کیلئے بھی سیکورٹی اداروں کی جانب سے لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیاجار ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں