عمان ایئر کے مسقط بزنس لاونج کو دنیا کے 5بہترین لاونج میں شمار کرلیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) عمان ایئر بزنس کلاس نے مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ایک بار پھر بزنس کلاس حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے،،عمان ایئر بزنس کلاس لاونج کا شمار ہپمنک کی جانب سے جاری کردہ 20بہترین ایئر پورٹ میں پانچویں نمبر پر بہترین لانچ کی فہرست میں ہوتا ہے،اور عمان ایئر بیس کے بزنس لاونج کا شمارمشرقی وسطی میں اول درجے کے لانچوں کی فہرست میں ہوتا ہے عمان ایئر بیس کا بزنس کلاس لاونج مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ ٹرمینل کی پہلی منزل پر قائم کیا گیا ہے،یہ لاونج حسین ،پرکشش اورمنفرد انداز کی تزئین وآرائش سے آراستہ ہے، یہ جدیدلاونج ڈائننگ روم،خواتین اور مرد حضرات کیلئے علیحدہ علیحدہ نماز کیلئے وقف کردہ جگہ،مساج روم،اور بیت الخلا سمیت دیگر سہولیات پر مشتمل ہے،اعلیٰ و جدید سہولیات سے ہمکنار یہ خوبصورت لاونج عمان ایئر کی بہترین نظامت کی مثال ہیاومان ایئر چیف ایگزیکٹو پال گریگرووچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ عمان ایئر بزنس کلاس لاونج کا مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر افتتاح کررہے ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ یہ لاونج دنیا کے20 بہترین لاونجز میں پانچویں پوزیشن کا حامل ہے،اور ہمیں امید ہے کہ تمام ٹریول ایجنٹ ہماری اس کاوش کو بے حد پسند کریں گے اور سراہیں گے،انکا مزیدکہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جن کی نیک خواہشات نے ہمیں کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں