زونگ نے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ' کلاؤڈ کلینک' متعارف کروا دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل موبائل فون کمپنی زونگ نے حال ہی میں معروف آئی ٹی کمپنی Infogistic کے باہمی اشتراک سے ' کلاؤڈ کلینک' متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ڈاکٹروں اور مریضوں کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ سافٹ ویئر دستیاب ہو گا۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ڈائریکٹر پلیٹ فارمز اینڈ پارٹنر شپس سید اویس حسن زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسطاً1,127 مریضوں کیلئے اس وقت ایک ڈاکٹر دستیاب ہوتا ہے۔زونگ نے بطور واحد ٹیلی کام کمپنی جو 3G اور4G دونوں ٹیکنالوجی کی حامل ہے،عہد کیا ہے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر کلاؤڈ کلینک کے بانی اور سی ای او سجاد کرمانی کا کہنا تھا کہ ہمیں زونگ کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ اس کی بدولت ہم نے میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبہ میں الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈپر مبنی پہلا کلاؤڈ بیسڈ سلوشن متعارف کیا ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ' کلاؤڈ کلینک' میڈیکل پریکٹیشنرز کیلئے ایک انتہائی آسان اور موزوں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو یقیناً صحت کے شعبے میں انقلاب بپا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ' کلاؤڈ کلینک 'ایک کلاؤڈ بیسڈ الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ اور پریکٹس مینجمنٹ سلوشن ہے جو مریض اور ڈاکٹر دونوں کیلئے یکساں مفید ہے۔اس سافٹ ویئر سے کلینک کے ورک فلوز،مریضوں کی رجسٹریشن ، اپائنٹمنٹ،میڈیکل ہسٹری اور انشورنس کلیم سے متعلق متعدد سہولیات اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء دستیاب ہو تی ہیں۔

اس سافٹ ویئر پر موجود تمام ڈیٹا انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ محض قطر میں 30 سے زائد کمپنیاں جبکہ 200 سے زائد میڈیکل پروفیشنل اس سسٹم کو کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں۔اس سسٹم پر تاحال 120,000 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور لاتعداد سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بیشترڈاکٹرز اپنے کلینک پراس سافٹ ویئر کو نصب کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں