بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو مزار قائد پر دہشت گردی کے خطرے سے تحریری طورپر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے کو اطلاع ملی ہے کہ سماج دشمن عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے مزار قائد کے احاطے میں بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ سے تحریری نوٹس ملنے پر سندھ حکومت نے مزار قائد کی سیکیورٹی مزید بڑھا کر عوام کے لیے بند کیا۔ یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امن عامہ کو بحال کرنے کے لیے ستمبر 2013 میں سیکیورٹی اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد رواں برس ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بڑے پیمانے پر کمی آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں