سول اسپتال کراچی میں پولیس کی کارروائی،7 ملزمان زیرحراست

جمعہ 27 نومبر 2015 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) کراچی پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے مریضوں سے کمیشن لینے والے 7 ملزمان حراست میں لے لیا ہے۔اسپتالوں کو دکھی انسانیت کا گڑھ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،لیکن کراچی کے اسپتالوں میں موقع سے فائدہ اٹھانے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

سول اسپتال میں مسیحا ملنے کی امید میں آنے والوں کو پہلے دولت کے پجاریوں کا سامنا کرنا پڑتا،یہ افراد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کو سستے اور اچھے علاج کا جھانسہ دے کر نجی اسپتال اور کلینک کا راستہ دکھاتے۔نجی اسپتال یاکلینک بھیجنے والے مریض کے ساتھ ڈاکٹروں سے بھی کمیشن کی رقم بٹورتے ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے رقم اینٹھنے والے 7 ملزمان کو رات گئے حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں