رینجرز حکام نے پاسبان رہنما عثمان معظم کو 90 دن تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) رینجرز حکام نے پاسبان رہنما عثمان معظم کو 90 دن تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاہے۔ پاسپان رہنما پر دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان کے رہنما عثمان معظم کو رینجرز نے چند ماہ قبل انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا، جس کے بعد رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے انکا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عثمان معظم کا 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں سمن آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے پاسبان رہنما کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اے ٹی سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں