واٹربورڈ اور پانی مافیا کی ملی بھگت سے شیرشاہ کے عوام گذشتہ دوسالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں،قاری محمد عثمان

جمعہ 27 نومبر 2015 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمدعثمان نے کہاکہ واٹربورڈ اور پانی مافیا کی ملی بھگت سے شیرشاہ کے عوام گذشتہ دوسالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔روز اول سے جاری سسٹم کو تبدیل کرکے بدترین ظلم کیا جارہاہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ اپنے گذشتہ دونوں پیشروؤں کے دور میں کی جانیوالی عوام دشمن پالیسی پر نظر ثانی کرکے شیرشاہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیکر سابقہ شیڈول اور سسٹم کو بحال کریں۔

قاری محمد عثمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سے ملاقات،ایم ڈی واٹر بورڈ نے قاری محمد عثمان کو شیرشاہ کے پانی کی سپلائی کے سابقہ سسٹم کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کسی بھی علاقے کی عوام کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

(جاری ہے)

گذشتہ دور میں ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائیگام اور علاقے سے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کی مہم کو بھی جلد دوبارہ شروع کرایا جائیگا۔

قاری محمد عثمان نے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جہاں سے کچھ ملنے کی امید ہو اسکا حصول ہی حکمرانوں اور انکے مقرر کردہ نمائندوں کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الدین فرید پرانے اور شہریوں کے مسائل کو سمجھنے والے اچھے انسان ہیں،اگر انہوں نے بھی اپنے وعدے پر جلد عمل درآمد نہ کرایا تو پھر سڑکوں پر نکلنا شہریوں کی مجبوری ہوگی۔

علاوہ ازیں شیرشاہ کالونی میں یونین کونسل کے چئیرمین کے متقی امیدوار مفتی حبیب الرحمن ،جنرل کونسلر ڈاکٹر اکبر خان اور خان تاج کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیرشاہ کی عوام اپنے دیرینی مسائل کے حل کیلئے مفتی حبیب الرحمن اور انکے پینل کو کامیاب کرنے کیلئے5دسمبرکو کتاب پر مہر لگاکر یہ ثابت کردیں کہ شیرشاہ کے عوام برہنہ اور لبرل پاکستان والوں کو مسترد کرکے اپنا تعلق کتاب سے جوڑیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں