سندھ کابینہ میں ردوبدل معمول کا حصہ ہے، کابینہ کے سینئر اراکین کی کارکردگی بھی اچھی ہے، جو نیئر زاراکین کو بھی کابینا کا حصہ بنایا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیئرمین سینیٹ میان رضا ربانی کی رہائشگاہ پہنچ کر انکے سسر کے انتقال پر تعزیت کی

جمعہ 27 نومبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیئرمین سینیٹ میان رضا ربانی کی رہائشگاہ پہنچ کر انکے سسر کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی اور صدیق ابو بھائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل معمول کا حصہ ہے، کابینہ کے سینئر اراکین کی کارکردگی بھی اچھی ہے، جو نیئر زاراکین کو بھی کابینا کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود کراچی شہر اور صوبے سندھ کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کرا رہی ہے اور یہی سبب ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کے لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں، عوام نے سندھ حکومت اور پارٹی قیادت کی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔صحافی کے ایک دوسرے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا،سیاستدان حزب اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں ان کو ذمیواریوں کا احساس ہونا چاہئے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میاں رضا ربانی سوائے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے پارٹی کے ہر عہدے کیلئے اہل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں