موسیقار زوہیب قاضی کا میوزک البم ’اسماعیل کا اردوشہر‘ لانچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:24

موسیقار زوہیب قاضی کا میوزک البم ’اسماعیل کا اردوشہر‘ لانچ کرنے کا اعلان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان میں میوزک البمز ریلیز کرنے کے رجحان میں کمی کے بعد موسیقار اور پروڈیوسر زوہیب قاضی نے پاکستان کا پہلا میوزک البم ’اسماعیل کا اردو شہر‘ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکینگز کی طرف سے شائع کئے جانیوالے اس البم میں مقبول فنکار زوئے ویکاجی، عمران شفیق، عباس علی خان اور خود زوہیب قاضی شامل ہونگے۔ یہ اینی میٹڈ ویڈیو کمال خان نے بنائی ہے ، اس پراجیکٹ کو چار سال میں مکمل کیا گیا ہے۔ جس کے کچھ فریم ہاتھوں سے بنائے گئے ہیں، عام طور پر ہر البم ایک سے دو کہانی پر مبنی ہوتے ہیں مگر ’اسماعیل کا اردو شہر‘ میں سائنس فکشن کہانی کو بنیاد بنایا گیا ہے البم اس سال دسمبر میں لانچ کیا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں