سوئی سدرن گیس کرپشن کیس ، ڈاکٹر عاصم کے 2 قریبی ساتھیوں سمیت 5 ملزمان 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے 2 قریبی ساتھیوں سمیت 5 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیب حکام نے سابق ایم ڈی سوئی سدرن ظہیر صدیقی اور موجودہ ایم ڈی شعیب وارثی کو نیب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔ ملزمان نے جے آئی ٹی میں غیر قانونی کنکشن دینے کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ ٹھیکوں کے معاملے میں بھی غیر قانونی طریقہ اختیار کیا گیا۔ نیب سندھ نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف 5 سے زائد کرپشن ریفرنس دائر ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں