سندھ ‘ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کاامکان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے والی ہے تاہم اس کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ ہاوٴس کو ارسال کردی گئی نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ ہاوٴس کو موصول ہوگئی ذرائع کے مطابق امکان یہی ہے کہ سمری الیکشن سے قبل 4 دسمبر تک منظور کرلی جائے گی، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سمری کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ کراچی میں 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی جائیگی ‘ خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی تعینات کی جائے گی تاہم اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی سفارشات آنے کے بعد کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں