بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا جن میں سے ایک کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ اور تین کا لیاری گینگ وار سے ہے۔رینجرز نے کورنگی سے گرفتار بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر رینجرز کے لا ء افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان محمدعمران، وسیم احمد، محمد ابراہیم اور اصغریعقوب بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزم وسیم اورمحمد وسیم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں جب کہ ملزم اصغریعقوب ٹارگٹ کلنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لا افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظورکرتے ہوئے چاروں ملزمان کو90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کو کورنگی سے گرفتارکیا گیا جن میں ملزم وسیم احمدعرف شمع متحدہ قومی موومنٹ کے کورنگی سیکٹرکاانچارج ہے جب کہ دیگر تین کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم اصغر یعقوب ٹارگٹ کلنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرتا تھا، ملزم وسیم اور محمد ابراہیم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں