سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے کے قریب ،توسیع کا امکان،سمری وزیراعلی ہاؤس کو موصول
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے والی ہے، تاہم اس کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے. رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی ہاس کو ارسال کردی گئی ہے. زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امکان یہی ہے کہ سمری الیکشن سے قبل 4 دسمبر تک منظور کرلی جائے گی، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے سمری کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ کراچی میں 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی جائے گی. ان خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
کیونکہ سندھ میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اب اس نیم فوجی فورس کی جانب سے مختلف جرائم کے الزام میں حکومتی ارکان کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔
رینجرز کے اختیارات میں عمومی طور پر ہر 3 ماہ بعد توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا تھا مگر رواں برس 8 جولائی کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی توسیع کا نوٹس جاری کیا گیا۔ اس سے ایک ماہ قبل 17 جون کو ایک تقریب سے خطاب میں سابق صدر مملکت اور سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نے فوج، اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر حلقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد 25 جون کو وہ دبئی روانہ ہوگئے اور اب تک پاکستان نہیں آئے، بلکہ سندھ حکومت اور پارٹی کے فیصلوں کے لیے بھی وہ رہنماں کو دبئی طلب کرتے ہیں۔دوسری جانب رینجرز نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورِ حکومت میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اگست میں حراست میں لیا تھا اور 3 ماہ کا ریمانڈ لینے کے بعد ان پر 2 روز قبل ہی انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا. 8 جولائی کو کی گئی رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیعی مدت 8 اگست کو ختم ہو رہی تھی جس میں صوبائی حکومت نے 4 ماہ تک کا اضافہ کیا جو اب دسمبر میں ختم ہو گی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی میں ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے، ان 2 سالوں میں آپریشن کے نتیجے میں جرائم میں کسی حد تک کمی آئی ہے مگر تاحال شہر میں جرائم پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا.کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے، پاسبان
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل
سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 29اپریل کو ہوںگے
کراچی، منظم جرائم چلوانے میں ملوث 34 افسران و اہلکار معطل
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کا محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت