یو بی جی بزنس کمیونٹی کا نہیں بلکہ اجارہ داروں اور فیملی کا گروپ ہے،میا ں زاہد حسین
ہفتہ 28 نومبر 2015 16:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بزنس مین پینل کے نائب چیئرمین میاں زاہد حسین ‘ فیڈرل ایریا کے چیئرمین مرزا عبدالرحمن ‘ ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبران محمد سجاد ‘ ریاض خٹک ‘ مشتاق احمدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ بزنس کمیونٹی کا نہیں بلکہ چند اجارداروں کا گروپ ہے ۔
یوبی جی کی کور کمیٹی خود ساختہ اور کٹھ پتلی کور کمیٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے جس طرح ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے ایک کمزور اور کوئی کاروبار نہ کرنے والے شخص کو امیدوار نامزد کیا اس کی کو یوبی جی کی کور کمیٹی کو خبر تک نہ تھی اور آج سندھ میں ممتاز شیخ کے بیٹے ذوالفقار شیخ ‘ میاں ارشد شیخ اور حنیف گوہر کو نائب صدارت کے امیدوار پہلے ہی نامزد کر دئیے اور آج لاہور میں یو بی جی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ۔(جاری ہے)
اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بزنس پینل پینل کے امیدواروں کو کامیاب کراکر اجارہ دار گروپ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے ۔
انہوں نے کہا کہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کا گروپ نہیں بلکہ اجارہ داروں اور فیملی کا گروپ ہے کیوں کہ ایس ایم منیر کی جگہ ایس ایم نصیر اور اس سال ایس ایم منیر کا ایک بیٹا اور اگلے سال کیلئے دوسرا بیٹا جبکہ اس سال ممتاز شیخ اور اگلے سال اس کا بیٹا اسی طرح افتخار علی ملک اور اگلے سال کیلئے اس کا بیٹا آیا ہے یو بی جی گروپ میں صرف فیملی ممبرز کو ترجیح دی جاتی ہے ملک کی بزنس کمیونٹی کی کوئی جگہ نہیں ۔میاں زاہد حسین ‘ مرزا عبدالرحمن ‘ محمد سجاد ‘ ریاض خٹک اور مشتاق احمد نے مزید کہا کہ بزنس مین پینل ملک کے ان تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو نمائندگی دینگے جن کو آج تک حق نہیں ملا اور ان کو وہ طاقت اور قوت دی جائے گی کہ وہ اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی کی نہ صرف خدمت کر سکیں بلکہ اپنا حق آسانی سے حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں جرأت مند ‘ نڈر ‘ بے باک ‘ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے ‘ حکومتی اور سرکاری اداروں تک بآسانی رسائی رکھنے اور بزنس کمیونٹی کے حقوق کی جدوجہد اور بزنس کمیونٹی پر حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے والے بزنس مین پینل کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا بزنس مین پینل کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کی سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ا ن کے دور صدارت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے جتنے مسائل حل ہوئے ‘ ایکسپورٹ میں جس طرح اضافہ ہوا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سینیٹر حاجی غلام علی کو منتخب کراکر ملک کی معیشت کو مضبوط ‘ ایکسپورٹ میں اضافے ‘ ٹیکسوں کے نئے نفاذ کے خاتمے ‘ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گےکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ