مٹھی بھر شرپسند پوری قوم کو مزید یرغمال نہیں بنا سکتے ،اسلم ابڑو

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ مین کا کردار اداکیا ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

مٹھی بھر شرپسند عناصر ہماری قوم کو اب مزید یرغمال نہیں بنا سکتے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوٴس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،سیکریٹری اطلاعات کاکہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں ملکی تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہے،اسلم ابڑونے کہاکہ ملک کو درپیش بحرانوں نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرناوزیراعظم نوازشریف کی اولین ترجیح ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں