عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عثمان معظم کو ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز نے عثمان معظم کو 19جولائی کو گھر سے گرفتار کیا تھا اور 90روز تک تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ۔پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں