کراچی؛ لیاری بہارکالونی میں پولیس مقابلہ،گینگ وار کے 2کارندے ہلاک،تیسرا فرار

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) لیاری بہارکالونی میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار کے 2کارندے ہلاکجبکہ تیسرا فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری بہارکالونی میں مندرہ محلہ کے ایک مکان میں 3مسلح افراد اسلحے کے زورپرداخل ہوئے اورمکان میں موجود افراد کویرغمال بنالیااورلوٹ مار شروع کردی جس کی اطلاع پولیس کوملی،پولیس نے موقع پرپہنچ کر مکان کوچاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ،ملزمان نے پولیس کودیکھنے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2ملزمان مارے گئے جبکہ تیسرا ملزم فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کادعوی کیا ہے،پولیس نے نعشوں کوتحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی،مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،ان کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں اورشکل وصورت سے بلوچ معلوم ہوتے ہیں،ایس ایچ اوصفدر مشوانی نے بتایا ک ان ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،مذکورہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے کارروائی جاری ہیں،ان علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں گینگ وار کے کارندے کرتے ہیں تومارے جانے والے ملزمان کاتعلق بھی گینگ وار سے ہے لیکن ان ملزمان کاگروپ شناخت ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا،پولیس نے مزید بتایا کہ ان ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہیں،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں