رینجرز کی کراچی کے علاقوں لی مارکیٹ اور شاہ فیصل میں کاروائیاں، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 19:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) رینجرز نے کراچی کے علاقوں لی مارکیٹ اور شاہ فیصل میں کاروائیاں کرکے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کراچی کے علاقوں علاقوں لی مارکیٹ اور شاہ فیصل میں کاروائیاں کی گئیں۔ کاروائیوں کے دوران رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں