شیشہ سینٹرز پر پابندی کے بعد کراچی سے قبضے میں لیے گئے شیشے تباہ کردیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:08

شیشہ سینٹرز پر پابندی کے بعد کراچی سے قبضے میں لیے گئے شیشے تباہ کردیے گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) شیشہ سینٹرز پر پابندی کے بعد کراچی سے قبضے میں لیے گئے شیشے تباہ کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شیشہ سینٹرز پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سے شہر کی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں شیشے قبضے میں لے لیے گئے تھے۔ اب قبضے میں لیے گئے ان تمام شیشوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں