اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 100 کمانڈوز نے مکلی ٹھٹہ میں حاظتی اقدامات کے تحت اپنے فرائض انجام دیے

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 100 کمانڈوز بشمول 12 خواتین کمانڈوز نے صدر پاکستان ممنون حسین کو حفاظتی اقدامات فراہم کرنے کے لیے مکلی میں اپنے فرائض انجام دیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح صدر پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم نواز شریف کے تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں مکلی اسٹیڈیم ٹھٹہ میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ صدر پاکستان کو حفاظتی اقدامات فراہم کرنے کے لیے 12 خواتین سمیت 100 کمانڈوز نے کراچی سے مکلی جاکرسیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں