لانڈھی یونین کمیٹی مسلم آباد میں جماعت اسلامی کے پینل کی حمایت کا حمایت کا اعلان

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) یونین کمیٹی مسلم آباد لانڈھی کے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار مولانا فضل قادر شامزئی اور وائس چیئرمین کے امیدوار قاری محمد کریم کی جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ، ممتاز عالم دین مولانا ولی الرحمن ہزاروی، انجمن اتحاد کالاباغ داؤد چالی کے صدر، ہزارہ قومی محاذ، نیشنل انصاف امن پارٹی، سوات قومی اتحاد کے چیئرمین، انجمن اتحاد خٹک اور آفریدی برادری نے بھرپور حمایت اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ 5دسمبر کو دیانت دار کو منتخب کریں۔

(جاری ہے)

ترازو کی کامیابی سے ہی علاقے میں امن قائم ہوگا اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے اور علاقے سے جرائم اور منشیات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ اس سلسلے میں مولانا ولی الرحمن ہزاروی، رستم خان، رحیم خان سواتی، رب نواز آفریدی نے بھی جماعت اسلامی کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں