پاکستان کی 10 فلمیں تیار مگر سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش

پاکستانی فلموں کے لیے پاکستانی سنیما نمائش کے منتظر‘ دوماہ سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی جاسکی

اتوار 29 نومبر 2015 11:21

پاکستان کی 10 فلمیں تیار مگر سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان میں بنائی جانے والی 10سے زائد فلمیں ان دنوں مکمل ہوچکی ہیں لیکن وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔ان فلموں میں ہوٹل، روینج آف دی ورتھ لیس(بدل) کوئی گولی نہ مارے اور دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

بقر عید کے بعد کوئی بھی قابل ذکر پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی جس کی وجہ بھارتی فلموں کا پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کا بھر پور موقع ملا ، سنیما مالکان کا موقف ہے کہ اس وقت پاکستانی فلموں کے لیے پاکستانی سنیما نمائش کے منتظر ہیں لیکن دوماہ سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی جاسکی۔

حالانکہ اس وقت متعدد پاکستانی فلمیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن نہ جانے کیوں ان فلموں کے پروڈیوسرز ان فلموں کی نمائش کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کی موجودہ صورتحال میں یہ کوئی اچھی بات نہیں، جس تیزی سے مزید فلمیں بن رہی ہیں اگر اسی تیزی سے ان کی نمائش کا بھی انتظام کیا جائے تو آنے والے دنوں میں فلموں میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں