اداکار شان اپنی نئی فلم’’ گدھ‘‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں

پاکستانی اداکار شان کی یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 29 نومبر 2015 11:43

اداکار شان اپنی نئی فلم’’ گدھ‘‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستانی اداکار شان سپر ہیرو بن کر اپنی نئی فلم گدھ میں دشمنوں کے لئے مشکل کھڑی کرنے والے ہیں۔ ولن کا روپ شمون عباسی نبھاینگے۔سائنس فکشن فلم گدھ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی دنیا دیوانی ہے۔

(جاری ہے)

عزت، دولت اور شہرت دشمنوں کو کھل رہے ہیں۔ جس کے باعث اسے راستے سے ہٹانے کے لئے بیج بوئے جارہے ہیں۔ولن کے روپ میں شمون عباسی جلوہ گر ہورہے ہیں جن کے سینے میں نفرت کے شعلے بھڑک رہے ہیں، جو گدھ بن کر وار کررہے ہیں ۔ پاکستانی اداکار شان کی یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں