کراچی، سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 افراد گرفتار

اتوار 29 نومبر 2015 11:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری سالار کمپاونڈ میں سیاسی جماعت یو سی ایک سو سات کے دفتر پر چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے تین کارکن سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ادھر پولیس نے پیر آباد کے علاقے میں کاروائی کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فونز اور اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں