لیاری میں سکیورٹی خدشات شدید ہیں، عمران خان گلیوں میں نہ جائیں،ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد

اتوار 29 نومبر 2015 13:34

لیاری میں سکیورٹی خدشات شدید ہیں، عمران خان گلیوں میں نہ جائیں،ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) ڈی آئی جی ساؤتھ کراچیڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ لیاری میں سکیورٹی خدشات شدید ہیں، عمران خان گلیوں میں نہ جائیں تو بہتر ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاری میں سکیورٹی خدشات شدید ہیں اس لئے میرا مشورہ ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لیاری کے اندر گلیوں میں نہ جائیں کیونکہ سے اس سے امن وامان کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم ساؤتھ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور رپیڈرسپانس فورس کی چھ کمپنیاں طلب کی گئی ہیں مگر برے وقت کا کوئی پتہ نہیں ہوتا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں جلسے ، جلوسوں اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے ، تاہم کارنر میٹنگ کی اجازت ہے ۔ سیاسی جماعتیں کراچی میں جلسے اور ریلیاں نکالنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو سکیورٹی دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں