نواز جمہوریت سے آمریت بہتر ،دو ایف آئی آر اور بھی کٹ جائیں تو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا دل سے مشکور ہوں،وسیم اکرم اچھے دوست ہیں سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دوں گا ،میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 نومبر 2015 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازجمہوریت سے ڈکٹیٹرشپ کا دورہ زیادہ بہتر تھا ،کراچی آتے ہی تین ایف آئی کٹ گئی ہیں، دو اور مقدمات درج ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا دل سے مشکور ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کراچی آمد پر یہاں کے عوام جس جوش و جذبے سے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اس پر ان کے دل سے مشکور ہوں ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کی کارکردگی اور تیاری زبردست ہے ، کراچی والوں نے میری آمد پر جو رد عمل دیا اس سے میرا اعتماد اور بھی بڑھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آنے پر میرے خلاف تین ایف آئی آر کٹ چکی ہیں اگر دو اور بھی کٹ جائیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نواز جمہوریت سے تو آمریت زیادہ اچھی تھی جس میں کم ازکم میرے خلاف کوئی ایف آئی آر تو نہیں کٹی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ وسیم اکرم میرے دوست ہیں اور ان کو سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دوں گا ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے جیسے میرا رستہ روکا تھا اگر میں چاہتا تو چڑھا کردیتا کیونکہ اس وقت میں ساتھ بہت جنون تھا مگر ہم نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کو ترجیح دی اور ایسا نہیں کیا ، اپنا رستہ بدل لیا ۔ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں نے خاتون صحافی سے کہا ہے کہ وہ مجھے ثبوت دیں تو ان سے بدتمیزی کرنیوالے کارکنوں کو پارٹی سے باہر نکال دوں گے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار