پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے‘ حکومت تحریک انصاف کے دباؤ میں آکر بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور ہوئی‘ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے کرپشن کم ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں تیس فیصد ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک پہنچائے‘ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ اور خیبر پختونخوا کی سوا دو کروڑ ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں برابر لوگ منتخب ہورہے ہیں‘لیڈروں کے اثاثے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں چیک کریں تو پتہ لگے کہ وہ اقتدار میں کیوں آتے ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب
اتوار 29 نومبر 2015 16:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے‘ حکومت تحریک انصاف کے دباؤ میں آکر بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور ہوئی‘ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے کرپشن کم ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں تیس فیصد ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک پہنچائے‘ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ اور خیبر پختونخوا کی سوا دو کروڑ ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں برابر لوگ منتخب ہورہے ہیں‘لیڈروں کے اثاثے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں چیک کریں تو پتہ لگے کہ وہ اقتدار میں کیوں آتے ہیں۔
وہ اتوار کو پی ٹی آئی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے آزاد انسان اپنے فیصلے خود کرتاہے جبکہ غلام انسانوں کے فیصلے کوئی اور کرتا ہے جب تک جمہوریت انسان کو آزاد نہیں کرتی تب تک وہ بے کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو الیکشن انسانوں کو آزاد نہیں کرتے وہ الیکشن نہیں ہیں کوئی بھی جمہوریت بلدیاتی نظام کے بغیر نہیں چلتی حکمرانوں نے لوگوں کو غلام رکھنے کیلئے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے۔
حکمران سیاست میں آتے ہی مال کمانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1970 کے علاوہ پاکستان میں کبھی بھی انتخابات غیر متنازعہ نہیں رہے۔ 2013 میں 22 جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن تحقیقات کی آواز صرف تحریک انصاف نے اٹھائی۔ ملک میں الیکشن سسٹم تباہ کردیا گیاہے این اے 122 میں مجھے لاکھوں روپے خرچ کرکے 2 سال بعد انصاف ملا۔ جس الیکشن کمیشن کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی وہی لوگ دوبارہ انتخابات کرارہے ہیں۔پاکستان کی دو بڑی جماعتوں نے 6،6 باریاں لیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں غریب مزید غریب ہورہے ہیں جبکہ سیاستدانوں کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ لوگ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اگر یہ لوگ حکومت میں نہ ہوں تو ان کے کرپشن کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔ہم نے خیبرپختونخوامیں الیکشن نہ کرائے ہوتے تو باقی پارٹیاں بھی الیکشن نہ کراتیں کیونکہ دوسری پارٹیوں پر پریشر بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بلدیاتی الیکشن کرانے پڑرہے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار