کراچی، رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں،14 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

اتوار 29 نومبر 2015 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز نے کارروائیاں کرکے 14 سے زائد ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، ایک کارروائی بھیم پورہ سالار کمپاونڈ سمیت دیگر رہائشی عمارتوں میں کی گئی، اس دوران اہم ملزم سمیت 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پیرآباد میں آپریشن کرکے ڈکیتیوں اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 40موٹرسائیکلز ، 100 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا،ایک اور کارروائی میں پولیس نے جوہر آباد میں مقامی تاجر سے 3 لاکھ روپے بھتا طلب کرنے والے دو ملزمان امین محمد اور بالاج امین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔الفلاح سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کے 3 دوران ملزمان عبدالعلیم جعفری عرف واصف،شاہد عرف صورتی اور محمد اعظم کو گرفتار کرلیا ،ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں