کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ، 7 کارکن زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 23:22

کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ، 7 کارکن زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء) کراچی بلدیہ میں جماعت اسلامی کی ریلی میں نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسا بھی دئیے، جس سے جماعت اسلامی کے 7 کارکن زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے بلدیہ میں جماعت اسلامی کی انتخابی ریلی میں نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، نامعلوم افراد نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جس سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے، پتھراؤ کے نیتجے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکن زخمی ہوئے جہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بلدیہ پولیس واقعہ کو چھپاتی رہی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ریلی کی اجازت لی اور نہ ہی کوئی ریلی نکالی گئی ہے، تاہم زخمیوں اور گاڑیوں کی تصویروں نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں