سندھ ہائی کورٹ نے سینئرعدالتی عملے کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے خلاف بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی

پیر 30 نومبر 2015 13:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہراورکریم خان آغا پرمشتمل دورکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئراسٹاف کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے خلاف بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی ہے،کورٹ کے سینئر اسٹا ف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہوا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سینئراسٹاف کونظرانداز کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو16گریڈمیں بھرتی کیاجارہا ہے،جوکہ کئی سالوں سے کام کرنے والے سینئرملازمین کے ساتھ زیادتی ہوگی ،لہذا مذکورہ بھرتیوں کوروک کرپہلے سے موجود سینئر کے ملازمین کوترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں