سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عبدالروٴف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کرلی

پیر 30 نومبر 2015 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عبدالروٴف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کرلی ہے ۔متحدہ رہنما روٴف صدیقی کی 2لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روٴف صدیقی پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور ان پر الزام ہے کہ ان کے کہنے پر زخمی دہشت گردوں کا ناظم آباد میں ڈاکٹرعاصم کے اسپتال میں علاج کیا گیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم نے سٹی کورٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں