گلشن اقبال پولیس نے محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر ون کے پرسنل سیکرٹری اور کمپیوٹرآپریٹر کو گرفتار کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) گلشن اقبال پولیس نے محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر ون کے پرسنل سیکرٹری اور کمپیوٹرآپریٹر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر ون کے پرسنل سیکرٹری مرزا ندیم اور کمپیوٹر آپریٹر آصف حیدر کو گرفتار کرلیاہے ۔ملزمان کو جعلی آرڈر اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔دنوں ملازمین پر 23لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں