ایس آئی یو کی حب ریور روڈ پر کارروائی ،قتل کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

پیر 30 نومبر 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ایس آئی یو پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس آئی یو پولیس کے مطابق فہیم اور عبید قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان نے پی آئی بی کالونی میں پولیس اہلکار کو بھی قتل کیا ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں