سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات سے متعلق درخواست پر ڈی ایم سیز کو نوٹس جاری

پیر 30 نومبر 2015 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات سے متعلق درخواست پر ڈی ایم سی ساؤتھ ،ڈی ایم سی کورنگی اور ڈی ایم سی ایسٹ کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔پیر کو کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہار رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گذار نے موقف اختیار کیاکہ شہر ی انتظامیہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مختص کیا گیا فنڈز کھاجاتی ہے ۔

شہر میں نہ صفائی ہورہی ہے اور نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔شہر میں ناقص صفائی اور تجاوزات کی ذمہ دار ڈی ایم سیز ہیں ۔عدالت نے درخواست پر ڈی ایم سی ساؤتھ ،ڈی ایم سی کورنگی اور ڈی ایم سی ایسٹ کو 3ہفتوں کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں