رینجرز کا کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں آپریشن، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے خطرناک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 21:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) رینجرز کا کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں آپریشن کرکے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے خطرناک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں اہم کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی کے دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے خطرناک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے بلدیاتی انتخابات کے روز بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں