انشاء اللہ اگلے دو سال میں میری شادی ہوجائے گی ، رابعہ انعم

منگل 1 دسمبر 2015 13:44

انشاء اللہ اگلے دو سال میں میری شادی ہوجائے گی ، رابعہ انعم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)نیوز کاسٹر رابعہ انعم اپنے دلچسپ لب و لہجے، انداز اور طرزکے سبب سب سے نمایاں نظر آتی ہیں۔ خاص کر جب وہ کسی مہمان سے قومی زبان میں سوالات کرتے کرتے پشتو بولیں لگیں تو باقی اینکرز ان سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔اپنے ایک دلچسپ انٹرویو میں رابعہ انم نے کہا کہ بابا کی خواہش تھی کہ میرا نام انعم ہو اور دادا چاہتے تھے کہ پوتی کا نام رابعہ رکھا جائے تو ان دونوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے میرا نام”رابعہ انعم“رکھاگیا۔

میرا تعلق پٹھان فیملی سے ہے ۔ہمارے گھر میں قومی زبان ہی بولی جاتی ہے، پشتو مَیں نے دادی جان کے لیے سیکھی۔نیوز کاسٹر بننے کا فیصلہ مکمل طور پر میرا اپنا ہے لیکن اس میں والدین اور بھائیوں کی بھرپور سپورٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ابّو نے ہر ہر قدم پر معاونت و رہنمائی کی۔خود کو پانچ سال بعد پاکستان کی بہترین شو ہوسٹ کے روپ میں دیکھتی ہوں۔ اس وقت دنیا بھر میں اوپرا وینفری اورڈیگینرز ایلن کو بہترین ہوسٹ شو تسلیم کیا جاتا ہے۔

میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں پاکستان کی اوپرا یا ایلن کہلاؤں۔انشااللہ اگلے دو برس تک ہوجائے گی۔اہلِ خانہ کا خیال ہے کہ شادی میری پسند سے ہونی چاہیے لیکن میری خواہش ہے کہ میری اور گھر والوں کی مشترکہ پسندہو۔ یہ طے ہے کہ میں کسی پرنس چارمنگ کی بجائے سمجھ دار انسان کو ترجیح دوں گی۔میر دلکش مسکراہٹ کا راز ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے اور خوش رہنے میں پوشیدہ ہے۔اور ہاں،مَیں منفی روّیوں، باتوں سے بھی بہت دور رہتی ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں