وزیراعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم کے فروغ کے لیے نیشنل بینک اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
منگل 1 دسمبر 2015 14:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم کے فروغ کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ نوجوانوں کے خود روزگار کے لیے وزیراعظم کے پروگرام پر درست انداز میں عملدرامد کیا جاسکے۔ دونوں اداروں کے اشتراک سے ہنر فاونڈیشن کے تربیت یافتہ نوجوان نیشنل بینک سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم سے سرمایہ حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے ۔
اس طرح وہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی ایک صحت مند کردار ادا کرسکیں گے۔ دونوں اداروں کے اشتراک سے ہنر فاونڈیشن کے تربیت یافتہ افراد کو روزگار کا خواب پورا ہوسکے گا تو دوسری جانب نیشنل بینک کا نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے سرمایہ مہیا کرنے کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔(جاری ہے)
اس طرح یہ بے روزگار نوجوان فنی تربیت پا کر خود روزگار کے ذریعے معاشرے کا ایک ذمہ دار فرد بن سکیں گے۔
اس سے نوجوانوں کی معاشی و سماجی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور وزیر اعظم کے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرض اسکیم کے رابطہ کار ارتضی کاظمی نے کہا کہ کہا پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے اور بے روزگاری کے عفریت سے نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک بے روزگار نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرکے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ اسکیم کے دو جہتی مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور دوسرا مقصد نظر انداز شدہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے۔بینک کی وائس پریزیڈینٹ اور مارکیٹنگ کی سربراہ نگین رضوی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
اس وقت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں اتنی بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو کھپانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ روزگار کے جائز مواقع نہ ہونے کی بناپر نوجوان دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ وزیرا عظم کا نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ اسکیم سے نہ صرف ان بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار حاصل ہوگا بلکہ معاشرے میں ایک باعزت مقام بھی۔ ہنر فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید حسن نے کہا کہ ہنر فاونڈیشن کا وژن ایک تربیت یافتہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لیے ان کی فاونڈیشن شدید محنت کررہی ہے۔ ان نوجوانو ں کو سٹی اینڈ گلڈ جیسے بین الاقوامی تسلیم شدہ اداروں کے سرٹیفکٹ دیے جارہے ہیں۔ ان نوجوانوں کو صرف فنی تربیت ہی فراہم نہیں کی جارہی بلکہ زندگی گزارنے کے دیگر طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو بنیادی انگریزی اور ریاضی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ جاب کے لیے انٹرویو بہترین طریقے سے دے سکیں۔انہوں نے اشتراک کا ر پر نیشنل بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ،تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا
پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ
جماعت اسلامی کی جانب سے جیکب آباد میں جے آئی یوتھ کے رہنما سے ڈکیتی کی مذمت
مہنگائی قابو کرنے کو اہم ترجیح، سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،مفتی عدنان مدنی
نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ 3 مئی کو جیکب آباد پہنچیں گے
عمرہ بھی حج کی طرح گناہوں سے معافی کا ذریعہ ہے، ملک انورستار
دہشتگردی پاکستان کو دنیامیں بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے،مفتی بلال قادری
درود پاک کی برکت سے مشکلات ٹل جاتی ہیں، حاجی فضیل رضا عطاری
سیدنا امیر حمزہؓ جلیل القدر سپہ سالار، بے حد جانباز ، دلیر اور جانثار تھے، شاہ عبد الحق
ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس میں 10پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت
پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،یو اے ای قونصل جنرل نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی نوید سنادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی