آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کے دیگر افسران سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے 30رکنی وفد کی ملاقات
منگل 1 دسمبر 2015 15:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سندھ پولیس کے دیگر افسران سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے 30رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری نے وفد کو سندھ پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی غلام سرور جمالی ، ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی ، ڈی آئی جی ٹریننگ اقبال دارا و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے اپنے تعارفی خطاب میں پولیس سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور بالخصوص کراچی میں پولیس کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا تاہم بروقت فیصلوں ، بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل کی بدولت جرائم سے متعلق مختلف نوعیت کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس ایکشن کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم کے خلاف ٹارگٹیڈ آپریشنز کا تسلسل جاری ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے وفد کو بریفنگ کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ابتک پولیس کی جانب سے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف10648چھاپہ مارکارروائیاں جبکہ2091 سرچ آپریشن کیئے گئے ہیں اسی دوران427ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےاور384ملزمان ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 1584مقدمات کا اندراج کیا گیااور خلاف ورزی میں ملوث 876 افرادکوگرفتارکیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ دل آزار مواد کی تقسیم اور وال چاکنگ پر 718 مقدمات کا اندراج کیا198افرادگرفتارکیئے گئے۔اسی طرح5502 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ہونیوالے ملزمان کے قبضہ سے18ایل ایم جیز،10 جی تھری رائفلز،341ایس ایم جیز/ کلاشنکوف،7847 پستول / ریوالور / ماوزرز،291رائفلز،866شاٹ گنز / ریپیٹرز،6 ایم پی فائیو کے علاوہ526 کلو گرام دھماکہ خیزمواد،29خود کش جیکٹس،6آئی ای ڈیز،615 بم / دستی بم،756آوان بم / بال بیرنگ بم برآمد ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹز نے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مختلف اقدامات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فارنزک ڈویژن سندھ پولیس کی اپ گریڈنگ اور ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جبکہ پولیس انٹیلی جینس صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مختلف تربیتی کورسسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تربیت کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے۔بعد ازاں پولیس کے وفد نے سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے جملہ امور و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور آگاہی حاصل کی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت