شہر قائد میں‌ ایک ہی دن میں‌فائرنگ کا تیسرا واقعہ ، ایک شخص زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : شہر قائد میں کچھ ہی گھنٹوں میں فائرنگ کا تیسرا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کریم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا .

(جاری ہے)

اس سےقبل تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دو ملٹری اہلکاروں کو شہید کیا گیا جبکہ گلستانٍ جوہر میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی . دوسری جانب فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری متحرک ہو گئی ہے . لیاری کے علاقہ میں پولیس نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا .

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں