کراچی میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پر کیا جا رہا ہے‘آپریشن میں حکومت سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں‘ کراچی میں دہشتگردوں کے حملے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں‘ بلدیاتی انتخابات میں جیت ایم کیو ایم کی ہی ہو گی ‘متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنماء حیدر عباس رضوی کی بات چیت

دہشت گردوں کے عزائم میں ملا دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کراچی میں امن کے قیام کیلئے تمام سیای جماعتوں کا تعاون قابل تحسین ہے‘وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پر کیا جا رہا ہے، اس آپریشن میں حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، کراچی میں دہشت گردوں کے حملے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں جیت ایم کیو ایم کی ہی ہو گی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم میں ملا دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کراچی میں امن کے قیام کیلئے تمام سیای جماعتوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن آپریشن ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا، ہماری جماعت آج بھی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے، کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری جماعت کراچی میں مکمل امن کے قیام کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ملک میں حقیقی جمہوریت لا سکتا ہے، عوام کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کیلئے آزادانہ حق رائے دہی دیا جانا چاہیے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں فتح ایم کیو ایم کی ہی ہو گی، کراچی کے عوام ہماری جماعت کی کراچی میں کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور کسی دوسری جماعت کو پسند نہیں کرتے، ایم کیو ایم کی ہر جگہ اور ہر موقع پر پہنچ کر کامیابی و فتح کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہیں، ان دونوں جماعتوں کے الحاق سے کوئی زیادہ اچھی حکومت متوقع نہیں کی جا سکتی۔وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جوانوں کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سرتوڑکوششیں کر رہے ہیں، حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے کراچی کا امن بحال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی یا حکومتی ادارے کو نشانہ بنائیں، اس کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں