ملٹری پولیس پر فائرنگ، گولیوں کے خول 8 واقعات سے میچ کر گئے

منگل 1 دسمبر 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ملٹری پولیس پر حملے کے بعد کراچی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ کراچی میں 10 وارداتوں سے میچ کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے بعد کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسسز بھرپور کارروائیاں کریں گی، حساس اداروں کی جانب سے حملوں کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کیا گیا تھا، تاہم، ذرائع کے مطابق، پولیس اور رینجرز متحد ہو کر دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈان کریں گی، دوسری جانب ملٹری پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملٹری پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ کراچی میں 10 وارداتوں سے میچ کر گیا ہے۔20 نومبر کو بلدیہ اتحاد ٹان میں رینجرز اہلکاروں پر بھی اسی اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔ حملے کے نیتجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ یہی اسلحہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ پہلے ضلع ویسٹ میں استعمال کیا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں