سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں رینجرز ، پولیس اور عوام محفوظ نہیں ہیں، تحریک انصاف

آرمی چیف اور چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں اور کراچی کو آئین کی شق 245 کے تحت ایمرجنسی لگا کر فوج کے حوالے کیا جائے

منگل 1 دسمبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈانے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں رینجرز ، پولیس اور عوام محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں اور کراچی کو آئین کی شق 245 کے تحت ایمرجنسی لگا کر فوج کے حوالے کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں