کراچی ، ایم اے جناح روڈ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج

منگل 1 دسمبر 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) کراچی کے مصروف ترین علاقے ایم اے جناح روڈ پر دودہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے دو فوجی نوجوانوں پر حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں منگل کی شب درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں