ٹریفک پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے جلوس کے لیے ٹریفک کے متبادل انتظاماتـ کا اعلان کردیا
منگل 1 دسمبر 2015 23:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چہلم (حضرت امام حسینؓ ) کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوا م کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اس سلسے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی ہیں۔اس دن ایک جلوس نشتر پارک سے 1300 بجے برآمد ہوگا اس جلو س سے قبل علم کا جلو س مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا 0900 بجے برآمد ہو گا اور یہ نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادار کے لیے روانہ ہوگا۔
مرکزی جلو س کا روٹ حسب ذیل ہوگا۔روٹ: نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیس روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ ۔(جاری ہے)
جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہو نگی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے آرہی ہوگی ڈاکخانہ سے بائیں الطاف علی بریلوی روڈ جانب پرانی سبزی منڈی ، یونیورسٹی روڈ ، یو ٹرن، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ، پی پی چورنگی ، دادا بھائی نور جی، کشمیر روڈ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل، لکی اسٹار، سرور شہید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، مولانادین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیاء ا لدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی ، انہیں نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈاور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچے گی۔ وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک جاسکیں گے اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔ البتہ یہ ٹریفک سولجر بازار روڈ اور خان بہادر نقی محمدخان روڈ، بہادر یار جنگ کراسنگ تک جا سکے گی۔تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جوکہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آ رہی ہو گی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہو گی۔تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سوائے ان گاڑیوں کے جنکے windscreen پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چپسا ں ہوگا ۔ جب جلوس کا اگلا سر ا ایم اے جناح روڈ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اوردوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گی اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیل چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پریڈی اسٹریٹ ،ایم اے جناح روڈ،کورٹ روڈ چوک اور فریسکو چوک۔ کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کے جلو س مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا۔ــــــــــکسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات