پاکستانی قوم کو فوجی جوانوں پر فخر ہے ، گورنر سندھ کا کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کو فون، جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اس طرح کے واقعات فورسز کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ،سیکورٹی فورسزز کا مورال بہت بلند ہے ، ڈاکٹرعشرت العباد

منگل 1 دسمبر 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منگل کی شب کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو فون کرکے کراچی میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات فورسز کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ۔سیکورٹی فورسزز کا مورال بہت بلند ہے ۔واقعہ میں ملوث افراد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو فوجی جوانوں پر فخر ہے ۔ افواج پاکستان نے ملک میں قیام امن کے کیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں