گورنر سندھ نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو فوجی جوانوں کی شہادت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

چ

منگل 1 دسمبر 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملٹری پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی۔ گورنر سندھ نے ہدایت دی کہ واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اس طرح کے بزدلانہ دہشتگرد حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں