کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق، خواتین ، بوڑھے ،بچے اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

منگل 1 دسمبر 2015 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی،پابندی کا اطلاق3ستمبر رات 12بجے تک رہے گا، خواتین ، بوڑھے ،بچے اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چہلم حضرت امام حسین  کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاع 3ستمبر رات 12بجے تک جاری رہے گا جبکہ خواتین، بوڑھے ،بچے اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں