کراچی ،پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار ، مال مسروقہ برآمد

بدھ 2 دسمبر 2015 11:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) پیر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان پیر آباد کے علاقے میں لوٹ مار کررہے تھے پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ملزم سے ناجائز اسلحہ،4 شناختی کارڈزاورلوٹی ہوئی رقم برآمدہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں